سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کے خلاف آج صوبہ بھر میں ہڑتال

Karachi

Karachi

سندھ : (جیو ڈیسک) کراچی میں مہاجر صوبہ کے خلاف نکالی جانے والی سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے آج سندھ بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔

کراچی میں ریلی پر فائرنگ کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے سندھ بھر میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے جبکہ مظاہروں کا بھی اعلان بھی کیا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے رہنما ایاز پلیجو نے الزام عائد کیا ہے کہ ریلی کے شرکا سندھ کی تقسیم اور لیاری آپریشن کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کراچی پریس کلب جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے پرامن ریلی پر فائرنگ کی۔ ایاز پلیجو نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے بھی کراچی میں ریلی پر فائرنگ کے خلاف ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔ غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا مطلب پاکستان کی تقسیم ہو گا۔