سندھ(جیوڈیسک)سندھ میں نئے بلدیاتی نظام دو ہزار بارہ کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔
بلدیاتی نظآم دوہزار بارہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا جس کی آئینی مدت تین مہینے ہے۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے آرڈیننس کی سفارش کی تھی۔ اس سے قبل صدر آصف علی زرداری سے گورنر عشرت العباد ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور خورشید شاہ نے ملاقات کی تھی جس میں بلدیاتی نظام کے مسودے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
خورشید شاہ کو خصوصی طور پر نئے بلدیاتی نظام کے مسودے پر مشاورت کے لیئے اسلام آباد سے طلب کیا گیا تھا۔