سندھ(جیوڈیسک)سندھ میں بلدیاتی نظام کے قانون کی منظوری کے بعد سندھ کی قوم پرست اور دیگر سیاسی جماعتیں پیر پگاڑا کی قیادت میں متحد ہو گئیں ہیں، سندھ بچا تحریک نے نئے نظام کے خلاف بھرپور جدوجہد کا عزم کیا ہے۔
مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا کی زیر صدرات مختلف قوم پرست جماعتوں کے رہنماوں کا نئے بلدیاتی نظام کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام قبول نہیں جبکہ سندھ کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو سندھ کے تمام اضلاع جاں گا اور عوام کو سندھ کے خلاف ہونے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کروں گا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں استعفے دے دئیے ہیں قبول ہوں یا نہ ہوں اس سے کوئی غرض نہیں اجلاس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی ، سندھ پچا کمیٹی ، نیشنل پیپلز پارٹی، شہریار مہر گروپ سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔