سندھ و پنجاب میں حالیہ بارشیں گندم اور چنے کی فصل کیلئے فائدہ مند

Wheat

Wheat

کراچی(جیوڈیسک)سندھ و پنجاب میں ہونے والی بارشیں گندم اور چنے کی فصل کے لیے فائدہ مند ہیں۔سندھ آباد گار بورڈ کے صدر مجید نظامانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ فروری میں ہونے والی بارشیں ربیع کی فصل کے لیے فائدہ مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مزید بارشیں ہوجائیں تو گندم اور چنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔سندھ آباد گار بورڈ کے جنرل سیکرٹری نواز شاہ کے مطابق گندم اور چنے کے علاوہ بارشوں سے آم کی فصل پر بھی خوشگوار اثرات پڑیں گے۔