جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔
پارل میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں گرینٹ ایلیٹ ، کولن منرو اور جیمز فرکلن کی نصف سنچریزکی بدولت دو سو ساٹھ رنز بنائے۔
منرو نے ستاون رنز کی اننگز کھیلی۔ فرنکلن نے ناٹ آؤٹ ترپن رنز بنائے۔ سوٹسوبے نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف گریم اسمتھ کی سینچری کی بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسمتھ نے ایک سو سولہ رنز کی اننگز کھیلی۔ فرینکلن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔