سنگڑھ ضلع بھمبر اور آزاد کشمیر کا پسماندہ ترین علاقہ ہے ، راجہ محمد اختر
Posted on October 6, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سنگڑ ھ ضلع بھمبر اور آزادکشمیر کا پسماندہ ترین علاقہ ہے حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے کروڑوں روپے سے بننے والی سڑکیں تباہ و برباد ہو رہی ہیں ان خیالات کااظہار سابق چیئرمین راجہ محمد اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر سنگڑھ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے سنگڑھ مسائلستان بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کی مالیت سے بھمبر تاباغسر سنگڑھ سڑک کی تعمیر کی گئی لیکن محکمہ شاہرات کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت سے بننے والی سڑک تباہ و برباد ہو رہی ہے پل کی تعمیر بھی ادھوری چھوڑ دی گئی ہے ۔
جبکہ سول ڈسپنسری کی عمارت بھی مخدوش ہو چکی ہے سنگڑھ کی تما م رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہیں بارش کے موسم میں عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی بار حکومت اور ذمہ داروں کی توجہ اس طرف مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہ ہے انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاہے کہ کروڑوں کی سڑکیں تباہ و برباد ہو نے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں علاقہ سنگڑھ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔