گستاخانہ فلم کے خلاف سنی اتحاد کونسل کا ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا.ہزاروں افراد نے ٹرین مارچ کے شر کا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ساری دنیا جان لے کہ مسلمان اپنے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم پر جان بھی قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔
انقلاب مصطفی کی تحریک شروع کردی ہے جس میں کراچی سے راولپنڈی تک لاکھوں کروڑوں جاں نثار عوام ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو امریکہ کی پالیسی چھوڑنی پڑے گی پاکستان کو امریکہ کے تسلط سے نکلنا پڑے گا۔