سینیٹ انتخابات : (جیو ڈیسک) قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ مقررہ وقت پر شام چار بجے ختم ہو گئی۔ پولنگ کا آغاز صبح نو بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہی۔ سینٹ کی پینتالیس نشستوں پر اٹھانوے امیدوار مدمقابل ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
سینیٹ انتخابات کیلئے فاٹا کا ایک ایک ووٹ قیمتی رہا، ووٹ شو کرنے پر پنجاب اسمبلی کے رکن یاسین سوہل مستعفیٰ ہو گئے۔
سینیٹ کی چون نشستوں میں سے نو امید وار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں سینیٹ کی سات جنرل نشستوں پر مقابلہ ہوا۔ سندھ کی دس نشستوں پر تیرہ امید وار، بلوچستان کی بارہ نشستوں پر اکتالیس، خیبر پختونخوا کی بارہ نشستوں پر بیس اور فاٹا کی چار نشستوں پر گیارہ امید واروں مین مقابلہ ہوا۔
اسلام آباد کی دو نشستوں پر امید وار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں میں ہوئی۔ فاٹا کی نشستوں کیلئے بیلٹ بکس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں رکھا گیا۔