سونا 57 ہزار 500 روپے تولہ ہو گیا

gold

gold

کراچی : (جیو ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت مزید دو سو روپے کی کمی سے ستاون ہزار پانچ سو روپے اور دس گرام کی قیمت ایک سو بہتر روپے کی کمی سے انچاس ہزار دو سو پچاسی روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں پندرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔