سوناکشی سنہا نے اکشے کو اپنے لئے لکی قرار دیدیا

Sonakshi sinha

Sonakshi sinha

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اکشے کمار کے ہمراہ اپنی تیسری فلم سائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے لئے لکی قرار دیا ہے۔2010 کی سپرہٹ فلم دبنگ میں سلمان خان کے مدمقابل بالی ووڈ میں انٹری لینے والی سوناکشی سنہا اپنی دوسری فلم راوڈی راٹھور میں بطور اکشے کمار کی ہیروئن جلوہ گر ہوئیں۔

ان دونوں کی دوسری فلم جوکر 31 اگست سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی اور اب یہ گینگسٹر فلم ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی کے سیکوئل میں بھی کاسٹ کئے گئے ہیں۔ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کی وہ بے چینی س منتظر ہیں کیونکہ اس کی کامیابی کا انہیں ابھی سے یقین ہے۔