ممبئی : ( جیو ڈیسک ) بالی ووڈ کی فیشن آئی کون سونم کپور نے اپنے فیشن سے دوسروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیشن سے مدد کس طرح کی جا سکتی ہے۔ بالی ووڈ ایکٹرس سونم کپور نے فلموں سے زیادہ فیشن پر دھیان دیا اور بن گئیں فیشن اسٹار۔
آئینے کے سامنے گھنٹوں خود کو سنوارنے والی سونم کو ایک دن آیا خیال ان لوگوں کا ، جو اچھے کپڑے نہیں پہن سکتے اور نہ ہی فیشن ڈیزائنر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرپاتے ہیں۔ بس پھر کیا تھا سونم کو دھن ہوئی سوار ایسے فنکاروں کی مدد کرنے کی۔ اور ان کی تان گھوم پھر ٹوٹی فیشن پر آکر۔
انھوں نے ا یک این جی او کی مدد سے فیشن شو کرنے کا سوچا ہے جس میں غربت کے مارے ٹیلنٹڈ افراد کو اپنا فن دکھانے کا موقع مل سکے گا۔ سونم اس ایونٹ کے بارے میں بے حد ایکسائیٹڈ ہیں، کیونکہ فیشن کا شوق اور مدد کرنے کا جذبہ مل کر بالی ووڈ کی فیشن ایبل ایکٹرس کا ٹائیٹل لینے والی سونم کپور کو مزید شہرت بخشے گا۔