سونے کی فی تولہ قیمت 61 ہزار سے تجاوز کر گئی

Gold

Gold

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کے دام ایک سال بعد دوبارہ 61 ہزار روپے سے تجاوز کرگئے۔ جمعہ کو فی تولہ سونا مزید ساڑھے چھے سو روپے مہنگا ہوا جس سے پاکستان میں فی تولے سونے کی قیمت 61050 روپے پر پہنچ گئی جو ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔

اس سے قبل بارہ ستمبر دو ہزار گیارہ کو سونے کے دام اس سطح پر دیکھے گئے تھے۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں متواتر اضافہ پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ بن رہا ہے۔ جمعے کو عالمی منڈی میں فی اونس سونا بارہ ڈالر کے اضافے سے 1736 ڈالر کا ہوگیا۔