کراچی (جیوڈیسک) نیا سال چڑھتے ہی سونے کی بلند قیمتوں میں کمی شروع، فی تولہ قیمت میں چودہ سو پچاس روپے کمی ہوگئی۔کراچی عالمی منڈی میں نمایاں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت اکسٹھ ہزار پچاس روپے پر آگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت بارہ سو تینتالیس روپے کمی سے باون ہزار تین سو اٹھائیس روپے پر آگئی ۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پچپن ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد نرخ سولہ سو تیس ڈالر کی سطح پر آگئے۔