عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چودہ ڈالر بڑھ گئی جس کی بدولت پاکستان میں بھی فی تولہ سونا ساڑھے تین سو روپے بڑھ کر اٹھاون ہزار آٹھ سو پچاس روپے ہوگیا۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چودہ ڈالر اضافے کے بعد سترہ سو اکتیس ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں فی تولہ سونا تین سوپچاس روپے بڑھ کر اٹھاون ہزار آٹھ سو پچاس روپے کا ہوگیا۔
کراچی سمیت ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت تین سو روپے اضافے کے بعد پچاس ہزار چار سو بیالیس روپے ہوگئی۔ گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مسلسل کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔