پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلندترین سطح تریسٹھ ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔ آل سندھ صرافی ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوفی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 63 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کے بھا بھی 129 روپے بڑھکر 54 ہزار روپے ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 1780 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔