سونے کی قیمت میں دو سو پچاس روپے کمی

Gold

Gold

عالمی مارکیٹ (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت دو سو پچاس روپے کی کمی سے ستاون ہزار ایک سو روپے اور دس گرام کی قیمت دو سو چودہ روپے کی کمی سے اڑتالیس ہزار نو سو بیالیس روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں دس ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت نو سو چالیس روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔