سٹی اتحاد گروپ کے امید وار میاں سرفرازمہر سچے عاشق رسول اور انتہائی شریف انسان ہیں ، عبدالعزیز چشتی
Posted on November 7, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)علامہ ابوطاہر عبدالعزیز چشتی اور پیر محمدرفیق احمد مجددی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حلقہ پی پی 92کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے سٹی اتحادگروپ کے امید وار میاں سرفرازمہر سچے عاشق رسول اور انتہائی شریف انسان ہیں ۔پاکستان کو موجودہ گھمبیر مسائل سے نجا ت دلانے کے لئے ایسی قیادت کو سامنے لانا ہوگا جو مکمل اسلامی اصولوں کے مطابق ہو ۔
میاں سرفراز مہر کا ماضی بے داغ ہے اہلسنت والجماعت اس ضمنی الیکشن میں ان کیلئے دعا گو ہیں ۔ میاں سرفراز مہرنے درگاہ ابو البیان پرحاضری دی اور کہا کہ ملک میں نظام مصطفے کا نفاذ چاہتے ہیں جس میں انسانیت کی بقا و فلاح مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اسلحہ کلچرسے نجات حاصل کرنا ہوگی۔
کیوں کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام انہی نیک شخصیات کی دعائوں کی وجہ سے مجھے کامیاب کرائیں ۔اور آئندہ انتخابات میں بھی ایسے ہی امیداواروں کو منتخب کریں جو دل میں عشق مصطفٰے لئے ہوں کیوں کہ ملک میں حقیقی انقلاب اور اسلامی معاشرہ کے فروغ کیلئے مصطفوی افکارکا ہونا ضروری ہے ۔