سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کا اجلاس چوہدری محمد طفیل کی صدارت میں منعقد ہوا
Posted on May 22, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات :ممتاز ماہر تعلیم و نوجوان مذہبی سکالر محمد کاشف شریف مصطفائی ، معروف قراء قاری محمد محسن رضا قادری ، نوجوان مذہبی راہنما محمد شفیق آرزو قادری ، سینئر صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، پاک قطر کے بزنس ہیڈ یونٹ حیدر شیر ، ممتاز سیاسی و سماجی راہنما حاجی مہر ممتاز احمد اور نوجوان تاجر راہنما نعیم اختر کو سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کا ممبر منتخب کر لیا گیا ، اس بات کا فیصلہ سپریم کونسل کیے ماہانہ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا ، اجلاس کی صدارت سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد طفیل نے کی ، تلاوت و نعت کے بعد جنرل سیکرٹری سپریم کونسل محمد یاسین ناصر نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی اور اجلاس کے شرکاء سے اس کی توثیق کروائی ، اجلاس میں آنے والے بجٹ ، گجرات میں امن و امان کی صورتحال اور ممبر سازی کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لا محدود لوڈ شیڈنگ پر انتہائی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار اور معمولات زندگی متاثر ہو گئے ، لیکن حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ، اگر گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا ، اجلاس میں ممبر سازی میں سب سے زیادہ ممبر شپ کرنے پر شیخ عرفان پرویز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد طفیل و دیگر ممبران سپریم کونسل نے سپریم کونسل میں منتخب ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ پڑھے لکھے ، باشعور افراد کی سٹیزن فرنٹ میں شمولیت سے سٹیزن فرنٹ مذید ترقی کرئے گا ، اور شہری مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کرئے گا ، اجلاس میں ممبر سپریم کونسل نعیم اختر کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرئے ، اجلاس میں چوہدری وسیم افضل جوڑا ایڈووکیٹ ، چوہدری اورنگزیب ، راجہ محمد اعجاز ، محمد اشرف منہاس ، محمد مجید بھٹی ، شیخ عرفان پرویز ،مرزا اکبر بیگ برلاس ، مرزا گل نواز ، چوہدری عامر جاوید ، یعقوب سیٹھی ، محمد عارف عطاری ، افتخار بھٹہ ، عامر چوہدری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد کاشف شریف مصطفائی ، محمد شفیق آرزو قادری اور قاری محمد مھسن رضا قادری نے شرکت کی ۔