سٹیٹ بینک(جیوڈیسک)شرح سود میں کمی کے باوجود منی مارکیٹ کے لئے سرمائے کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، سٹیٹ بینک نے لیکوڈٹی کا ہفتہ وار انجکشن لگا دیا۔
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداو شمار کے مطابق چار کھرب چھیالیس ارب روپے مالیت کے ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز سات روز کے لئے خریدے گئے۔ بلز اور بانڈ کی خریداری منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کے پیش نظر کی گئی۔ جن پر شرح سود نو اعشاریہ آٹھ دو فیصد سالانہ کے حساب سے ادا کیا جائے گا۔