لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) ٹام کروز اور کیٹی ہومز کے طلاق کا مقدمہ تصفیے تک پہنچ گیا جبکہ علیحدگی کے بعد نے دونوں کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی سوری ‘والدین کے طور پر مل جل کر کام کریں گے۔
حال ہی میں اپنی عمر کی گولڈن جوبلی مکمل کرنے والے صف اول کے اداکار ٹام کروز فلمی دنیا میں تو بلندیوں پر ہیں لیکن ان کی ازدواجی زندگی نشیب و فراز سے بھرپور ہے۔ کیٹی ہومز نے تقریبا دو ہفتے قبل ہی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
دونوں جانب سے وکلا میں بات طے ہونے کے بعد ٹام کروز اور کیٹی ہومز نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کردئے جس کے تحت چھ سالہ بیٹی سوری نیویارک میں اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں گی جبکہ ٹام ان سے وہاں مل سکتے ہیں۔
ٹام کروز کو ان دنوں مشن امپوسیبل کے نئے پارٹ کی فلم بینی میں مصروف ہیں کام ادھورا چھوڑ کر اس معاملے کے حل کے لیے پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سوری کی خوشی میں ہی میری زندگی ہے۔