سپر سٹار ہیرو عامر خان کی بہت بڑی مداح ہوں: سنی لیونی

Sunny leonie

Sunny leonie

ممبئی(جیوڈیسک) بھارتی ادکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ وہ سپر سٹار ہیرو عامر خان کی بہت بڑی مداح ہیں، ان کی خواہش ہے مسٹر پرفیکٹ کیساتھ کام کریں۔

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیونی بالی ووڈ کے سپر سٹار ہیرو عامر خان کی پرستار نکلیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سنی لیونی نے کہا کہ میں عامر خان کی پرستار ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ فلم میں کام کروں۔ سنی لیونی نے کہا کہ اگرچہ میں نے عامر خان کی فلمیں نہیں دیکھیں لیکن میری دلی خواہش ہے کہ مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں۔

سنی لیونی کے مطابق انھیں بھارت کے مشرقی لباس بہت پسند ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے اپنے لیے متعدد ساڑھیاں بھی بنوائی ہیں جبکہ انھیں بھارتی کھانے بھی بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہوں اور لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا چاہتی ہوں کہ جانوروں پر ظلم کرنے کی بجائے ان کے حقوق کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی نئی فلم راگنی ایم ایم ایس ٹو سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرے کردار کو بہت سراہا جائیگا۔