اسلام آباد(جیوڈیسک)چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ کرپشن کی لہر پورے ملک میں چل رہی ہے،روزانہ دس سے بارہ ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں ،کرپشن ختم ہوگئی تو مچھلی رہے گی نہ ہی مگرمچھ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریتائرڈ ایڈمرل فصیح بخاری نے کہا کہ پاکستان میں ریاست کے دو نہیں تین ستون رہ گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نیب سے ناراض ہے، ہمیں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ نیب میں اس وقت 1700 مقدمات زیر التوا ہیں۔ چیئرمین نیب نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا خبروں کو سپن کرتا ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سسٹم کو درست کانا مشکل کام ہے۔ ملک کا ریگولیٹری میکانیزم تباہ ہوچکا ہے، جسے بہتر بنانا ہوگا۔