اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں آج بلوچستان ٹارگٹ کلنگ کیس، وحیدہ شاہ اہلیت کیس اور بابر اعوان توہین عدالت کیس کی سماعت ہو رہی ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بلوچستان ٹارگٹ کلنگ کیس میں عدالت نے تین لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے پیش کرنے اور آئی جی بلوچستان اور انسپکٹر جنرل ایف سی کو عدالت میں طلب کیا ہے۔ یہی تین رکنی بینچ توہین عدالت کیس میں بابر اعوان کی انٹرا کوٹ اپیل کی سماعت بھی کر ے گا۔ بابر اعوان نے اپنے خلاف معافی کے باوجود فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنچ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں آج الیکشن کمیشن کی اس درخواست کی سماعت بھی ہو گی جس میں وحیدہ شاہ کی دو سالہ نا اہلی کے فیصلے کی معطلی کو چیلنج کیا گیا ہے۔