اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج کراچی بدامنی کیس کی سماعت کرے گا، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔پانچ رکنی بینچ میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔
لارجر بینچ کراچی بدامنی ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لارجر بینچ نے گزشتہ سال جولائی اور اگست کے دوران 306 افراد کے قتل پر ازخود نوٹس پر فیصلہ سنایا تھا۔ فیصلے میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو شہر میں امن و امان قائم کرنے اور ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔