پنجاب : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے سزا کے بعد وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے سپریم کورٹ نے حق اور انصاف پر فیصلہ دیا۔وزیراعظم کوتوہین عدالت کیس میں سزا پر رد عمل کااظہارکرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے حق اور انصاف پر فیصلہ دیا۔ وہ یوسف رضا گیلانی کو آج کے بعد وزیر اعظم تسلیم نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم آئین، قانون اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو خود استعفی دے دیں۔ وہ سزا یافتہ ہیں ان کے عہدے پر رہنے سے قوم اور پارلیمنٹ کا وقار مجروح اور ملک بحران کا شکار ہوگا۔ انھوں نے کہا حکومت وزارت عظمی کیلئے مناسب امیدوارلائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ ایسا وزیراعظم آنا چاہیئے جو خط بھی لکھے اور شفاف انتخابات کے لئے راہ بھی ہموار کرے۔