سپریم کورٹ نے چیئرمین پی آئی اے کو طلب کر لیا

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ (جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ پر از خود نوٹس لے کر چیئرمین پی آئی اے کو دو اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

رپورٹ میں گزشتہ سال اگست سے لے کر نومبرتک بارہ سو پروازیں بندکرنے ،طیاروں کی لیز کیلئے مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت ادا کرنے اور دو جمبو طیاروں کی خریداری کی نشاندہی کی گئی تھی جو ابھی تک پروازیں نہیں کر سکے۔