تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا تو پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ ہو گی۔ موجودہ حکومت این آر او کے ذریعے وجود میں آئی تھی۔ این آر او کی منسوخی کے ساتھ ہی حکومت کو ختم ہوجانا چاہے تھا۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اگر سنجیدہ ہے توآل پاٹیز بنانے کے بجائے صوبائی اور قومی اسیمبلی سے مسفتی ہوجائے تو الیکشن کا ماحول بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوام کے پاس جانے سے خوف زدہ ہے۔ ان کہنا تھا کہ این آر او کے ذریعے عوام کے مفادات کے بجائے کرپٹ لوگوں کو تحفظ دیا گیا۔ دنیا کی تاریخ میں این آر او جیسا کوئی قانون موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سونامی ہر طرح سے عوا م کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مشرف کے ساتھ کسی صورت میں اتحاد نہیں ہو سکتا ہے۔ حکومت کے خلاف دھرنے کی تحریک منسوخی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مختلف مسائل میں گھری ہوئی ہے مزید مسائل میں ڈالنا نہیں چاہتے۔ عمران خان کے ہمراہ مخدوم جاوید ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔