سپریم کورٹ: چین میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت

Passport

Passport

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے چین میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق وزارت داخلہ سے 2 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چین میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر شاہد نے عدالت کو بتایاہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق نومبر 2015ء تک تمام سفارت خانوں کو جدید پاسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے، چین کے سواکسی اورملک میں مسئلہ نہیں ہوا۔ کیس کی مزیدسماعت جمعہ کوکی جائیگی۔