کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پرایم کیو ایم کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین کے الزامات کو بے بنیاد اور لغو قرار دیتے ہوئے سانحہ بارہ مئی کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر عائد کی۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ الطاف حسین کہتے ہیں کہ بارہ مئی کو کراچی میں کنٹینرز نہیں لگائے جبکہ انہی کی جماعت کہ رہنما وسیم اختر کنٹینر لگانے کا اعتراف کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور حق پرستوں کی حق پرستی کا پول کھلنے والا ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا جو ایم کیو ایم کے قیام کے بعد بارود کا ڈھیر بن گیا۔