سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو میمو ایشوپرازخود نوٹس لینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف سے پرانے مراسم ہیں۔ گھوٹکی کے جلسے میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میمو کے معاملے پر آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے، منصور اعجاز کے میمو پر حکومت کا لاتعلقی کا اظہار نہیں کرسکتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام موجود حکمرانوں سے مطمئن نہیں ہیں، پیپلپزپارٹی بدقسمتی سے زرداری لیگ بن چکی ہے، وہ پیپلزپارٹی کے کارکن ہونے کی حیثیت سے لاتعلق ہوچکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی صفوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔