سپنا خان اغواء کیس: سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری

sapna case

sapna case

پاکستان : (جیو ڈیسک) سیشن عدالت لاہور نے سپنا خان اغواء کیس کی تفتیش کرنے والے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے دائردرخواست پرسی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کر دیا۔

سپنا کے والد مثل خان کی جانب سیدائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی ریس کورس جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم دوست کھوسہ سے تفتیش نہیں کررہا جس سے کیس کے اصل حقائق منظر عام پر نہیں آسکے لہذا اس کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کر کے اعلی رینک کے آفیسر سے تفتیش کرائی جائے۔ عدالت نے درخواست پر سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چوبیس اپریل کو جواب طلب کر لیا۔