لاہور(جیوڈیسک)سپنا خان اغوا کیس کی انکوائری ہائیکورٹ کے جج سے کروانے کیلیے درخواست کی سماعت کے لیے28جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
درخواست گزار امین خان کے وکیل کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی متفرق درخواست میں موقف اختیارکیاکہ اتنا عرصہ گزر چکاہے لیکن پولیس سپنا خان کا کچھ پتہ نہ لگا سکی اور ابھی تک ایف آئی آر میں نامزد ملزم دوست کھوسہ سے نہ تو تفتیش کی گئی اور نہ ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی لہذا ہائیکورٹ اس کیس کی خود انکوائری کرے۔
کیس کی تفتیش اعلی پولیس آفیسر سے کروانے کا حکم دیاجائے ہائیکورٹ نے درخواست کی باقاعدہ سماعت کیلیے28جنوری کی تاریخ مقرر کردی کیس کی سماعت جسٹس شیخ نجم الحسن کریں گے۔