سچترا سین کی تشویشناک حالت، سی سی یو منتقل

 Suchitra Sen

Suchitra Sen

ممبئی (جیوڈیسک) ماضی کی معروف بنگالی اور بالی وڈ اداکارہ سچترا سین کو تشویشناک حالت میں سی سی یو منتقل کر دیا گیا۔

بنگالی فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی سچترا سین سینے میں انفیکشن کے باعث کولکتہ کے نجی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

تراسی سالہ سچترا سین نے لاتعداد بنگالی فلموں میں کام کیا۔

انہوں نے بالی وڈ کو دیودواس، مسافر، ممتا اور آندھی جیسی کئی کامیاب فلمیں دیں۔ وہ ان دنوں اپنی بیٹی اور نواسیوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔