آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار. یکم جولائی 1934 میں پیدا ہونے والے پولک دسویں کلاس پاس کرنے کے بعد اداکار کے طور پر اپنی قسمت آزمانے کے لیے نیویارک آئے۔
کیرئیر کا آغاز
سڈنی پولک نے ٹیلیوژن میں ادکاری کرنے سے پہلے اداکاری کیمعروف ٹرینر سینفورڈ میسنر سے اداکاری کی ٹرینگ حاصل کی۔ میں انہوں نے ٹیلی وژن کے لیے پروگرام بنانے شروع کیے اور اس کے چار برس بعد ہدایت کار کے طور پر دا سلنڈر تھریڈ نام کی فلم بنائی۔ سڈنی پولک کہتے تھے کہ 70 کی دہائی فلمیں بنانے کے لحاظ سے ہالی وڈ کا گولڈن دور تھا۔
فلمیں
سڈنی پولک نے ٹوٹسی اور آٹ آف افریقہ جیسی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایات دیں اور مائیکل کلیٹن جیسی کامیاب فلموں کو پروڈیوس کیا۔ ٹوٹسی کے لیے انہیں 1982 میں بہترین ہدایت کار کیطور پر آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا جبکہ آٹ آف افریقہ کے لیے انہیں بہترین ہدایت کار کا آسکر اعزاز ملا۔ اس فلم کو کل سات آسکر ایوارڈز ملے۔
کامیابیاں
پولک کو ڈائریکٹر کی حیثیت سے 1969 میں دے شوٹ ہارسز ڈانٹ دے کے لیے بھی آسکر اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔ اپنے کیریئر کے دوران پولک نے باکس آفس پر زبردست نام کمایا اورگزشتہ برس انہوں نے آسکر نامزد مائیکل کلیٹن کو پروڈیوس کیا اور فلم میں اداکاری بھی کی۔ 26 مئی 2008 کو ان کا انتقال ہوا۔