لاہور(جیوڈیسک)سکواش کورٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی حکمرانی کا سنہرا دور واپس لانے کے عزم سے سرشار بچے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے ایکشن میں آگئے۔
ایک زمانہ تھا کہ دنیا بھر کی سکواش کورٹس میں ہاشم خان، اعظم خان، جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے پاکستانی کھلاڑیوں کا طوطی بولا کرتا تھا اور آج ہر کسی کی خواہش ہے کہ وہ دور پھر واپس آ جائے۔
کچھ ایسے ہی جذبات سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زیر اہتمام شروع ہونے والے سکواش ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ننھنے کھلاڑیوں کے بھی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران چار اور پانچ جنوری کو انڈر نائن اور انڈر الیون مقابلے جاری رہیں گے جبکہ چوبیس سے ستائیس جنوری تک انڈر نائینٹین اور سینئر کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے۔