سندھ (جیوڈیسک) سکھر سمیت اندرون سندھ میں خسرہ کی وباء پر قابو نہ پایا جا سکا۔ خسرہ کے باعث مزید تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ جاں ہو نے والے بچوں کی تعداد تین سو تینتالیس تک پہنچ گئی۔ سکھر سمیت اندرون سندھ میں خسرہ کی وباء پر قابو نہ پایا جا سکا جس کے باعث مزید تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد تین سو تینتالیس ہو گئی ہے جن کا تعلق صالح پٹ سے ہے جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موبائل اور فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور انہوں نے تیس لاکھ بچوں کو ویکسینیٹ کیا تھا۔