سکھر بیراج کے گیٹ نمبر9 پر ایک اور بلائنڈ ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ رواں سال مرنے والی بلائنڈ ڈولفنز کی تعداد 24 ہوگئی ۔ دریائے سندھ میں گڈو سے سکھر بیراج کے درمیان پائی جانے والی دنیا کی نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفنز ان دنوں شدید خطرات سے دو چار ہیں ڈولفنز کی پراسرار ہلاکتیں بدستور جاری ہیں۔ سکھر بیراج کے گیٹ نمبر9 پر ایک اور ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ جو انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ رواں سال میں مرنے والی ڈولفن کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے۔