سکھر : شر برادری کا قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) خیر پور کے گاوں فیض گنج کے رہائشی شر برادری نے قاتلوں کی عدم گر فتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہر ہ کر تے ہوئے شوکت شر ، مسمات صاحبزادی ، خانزادی شر کا کہنا تھا کہ اس کے ساٹھ سالہ بھائی گلاب شر کو چار ماہ قبل خادم حسین شر ، علی اکبر شر، غلام رسول شر اور اسکے ساتھیوں نے قتل کر دیا تھا جس کی ایف آئی آر انہوں نے تھانے میں درج کروائی تھی لیکن پو لیس کی جانب سے کوئی گر فتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

جبکہ ملزمان کھلے عام گھوم رہے ہیں اور انہیں کیس سے ہاتھ اٹھانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلی حکام سے ملزمان کے خلاف کا روائی کرنے سمیت انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔