سکھر : مکان پر قبضے کیلئے ملزم نے بیوہ کی جان لے لی

sukkar

sukkar

سکھر : (جیو ڈیسک)سکھر میں بااثر شخص قاسم برڑو نے مبینہ طور پر بوڑھی بیوہ کے مکان پر قبضے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر قاسم نے تشدد کرکے خاتون کو ہلاک کردیا۔پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریز کر رہی ہے۔روہڑی بندرگاہ کی رہائشی ستر سالہ بوڑھی بیوہ شمشاد خاتون کے مکان پر مبینہ طور پر بااثر شخص قاسم برڑو نے پولیس کے ہمراہ چڑھائی کرکے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر قاسم نے پولیس کی موجودگی میں خاتون اور اس کے بیٹے پر تشدد کیا۔ بوڑھی بیوہ سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ خاتون کی حالت دیکھ کر قاسم برڑو وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس اس تمام صورتحال میں خاموش تماشائی بنی رہی۔ ورثا نے لاش روہڑی بس اسٹینڈ کے باہر رکھ کر پولیس اور قاسم برڑو کے خلاف احتجاج کیا جبکہ پولیس نے اب تک مقدمہ درج نہیں کیا۔