انگلینڈ کیخلاف سہ روزہ میچ میں بھارت کی اے ٹیم تین سو انہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کے تین کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ممبئی میں بھارت کی اے ٹیم میچ کی دوسری صبح تین سو انہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
منوج تیواڑی ترانوے، ابھینو منکڈ تہتر اور یوراج سنگھ نے انسٹھ رنز اسکور کئے۔ عرفان پٹھان نے چھیالیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے ٹم بریسنن اور گریم سوان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جیمز اینڈرسن نے دو وکٹیں لیں۔
جوابی اننگز میں انگلینڈ کے نک کامپٹن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد جوناتھن ٹروٹ اور کپتان ایلسٹر کک ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔