آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں مہیلا جے وردنے سری لنکاکرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جے وردنے دوبارہ سری لنکا کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔ تلکارتنے دلشان جنوبی افریقہ میں شکست کے بعد تینوں طرز کی قیادت سے مستعفی ہوگئے۔ مہیلا جے وردنے دوہزار نومیں کپتان کو ورلڈکپ دوہزار گیارہ کی تیاری کا موقع دینے کی خاطر قیادت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ فروری مارچ میں آسٹریلیا میں بھارت کی شمولیت سے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیم میں دلشان شامل ہیں۔ آل رانڈرپرویز محروف اور فاسٹ بولر چناکا ویل گدیرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دلہارافرنینڈو اور کوسالا کولا سکیرا ڈراپ کردیے گئے۔ سری لنکا نے جیف مارش کی جگہ گراہم فورڈ کو ٹیم کا نیا کوچ مقررکیا ہے۔