گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پروگرام حسب حال کی جان سہیل احمد کی والدہ گوجرانوالہ میں انتقال کر گئیں ، نماز جنازہ میں میاں عامر محمود اور ایم ڈی نوید کاشف کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ وزیر اعلی پنجاب نے بھی اظہار افسوس کیا۔
نماز جنازہ گورنمنٹ کامرس کالج گراؤنڈ پیپلزکالونی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ حافظ سعید احمد نے پڑھائی۔ میاں عامر محمود ، ایم ڈی نوید کاشف ، معززین شہر اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سہیل احمد کی والدہ ماجدہ کی تدفین پیپلز کالونی کے قبرستان میں کر دی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی اہلے خانہ کو صبر جمیل اور مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔