سی این جی اسٹیشن (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے احکامات کو نظر انداز کر تے ہوئے گیس لوڈ مینجمنٹ کے مطابق کل صبح نو سے اتوار کی صبح نو بجے تک سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی سپلائی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کے لئے لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم ڈی ایس ایس جی سی عظیم اقبال نے بتایا کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی کل صبح نو سے اتوار کی صبح نو بجے تک بند رہے گی ۔ تاہم عید کا چاند نظر آنے کی صورت سی این جی اسٹیشن کھول دیے جائیں گے ۔