پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئی بار اضافے کے بعد اب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں حکومت سی این جی کی قیمت پندرہ روپے فی کلو بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے ذرائع کو بتایا ہے کہ حکومت سی این جی کی قیمتوں کو پٹرول کی سطح پر لے کر آ رہی ہے اور اضافے سے سی این جی سیکٹر بری طرح متاثر ہو گا۔ فیاض پراچہ کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت اٹہتر روپے جبکہ پنجاب میں قیمت بیاسی روپے فی کلو سے تجاوز کر جائے گی۔