سی این جی ایسو سی ایشن نے حکومت کا تین دن کا سی این جی کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کل سے سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنا کا اعلان کر دیا ہے ۔ سی این جی ایسو سی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کے مطابق کل سے پوٹھوہار اور تمام پنجاب میں سی این جی اسٹیشن بند نہیں کئے جایں گے اور ایسو سی ایشن کے تمام سی این جی سٹیشن پنجاب کے مختلف علاقوں جن میں فیصل آباد، لاہور، بہاولپور، رحیم یار خان وغیرہ شامل ہیں اور انکے علاہو پوٹھوہار کے علاقوں میں جن میں اسلام آباد اور راوالپنڈی ڈویژن شامل ہیں میں سی این جی ا سٹیشن کھلے رہیں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ہم حکومت کے اس فیصلے کو نہیں مانتے۔