سی ڈی اے پلاٹوں کی بندر بانٹ اور انوئرمنٹ کی جگہ کو رہائشی آباد ی میں تبدیل کرنے پر احتجاج اہلکار جو اس گھنونی سوچ اور کام میں ملوث ہوں گے سزا پائیں گے ، سنجرانی
Posted on January 29, 2013 By Zain Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد(سہیل الیاس) 28جنوری 2013 باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی ڈی اے اپنے اہلکاروں کو نوازنے کے لیے یونین کا نام لے کر انوئرمنٹ کی جگہ کو رہائشی مقاصد کے نام پر بندر بانٹ کرنے کے عمل کی طرف دن بدن بڑھ رہی ہے اور اسلام آباد میں موجود بارشی پانی کے نالے اور کھائیوں کو قبضہ مافیا کے حوالے کرنے کے گھنونے کام میں ملوث تمام افراد کو عبرت ناک سزاوں سے گزرنا پڑے گا۔ قومی تحفظ پارٹی کے چیئرمین رفیق آر سنجرانی نے کہا کہ لینڈ مافیا اس وقت اسلام آباد میں سرگرم عمل ہے اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ ہر صورت اسلام آباد کے گرین انوئرمنٹ اور قدرتی نالوں کا دفاع کیا جائے گا۔
انہوں نے سی ڈی اے کو باور کروا یا کہ جہاں جہاں ایسی جگہیں موجود ہیں اور تجاوزات کا عمل جاری ہے کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے۔ اس وقت اسلام آباد کی اوسطاً زمین 10 لاکھ روپے مرلہ ہے جو کہ سی ڈی اے کی مستقبل کا سرمایہ ہے، اربوں کھربوں روپے کا یہ فراڈ کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جو بھی شخص اس گھنونے کام میں ملوث ہوا چاہیے وہ سرکاری افسران ہوں یا لینڈ مافیا کے سرغنہ کو معاف نہیں کیا جائے گا۔