سیاحت پر مبنی کتاب مناسب وقت پر شائع کروں گی، لیڈی گاگا

Lady gaga

Lady gaga

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) لندن ہالی ووڈ گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ وہ اپنی دنیا کی سیاحت پر مبنی کتاب مناسب وقت پر شائع کر دیں گی۔ گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ یہ کتاب ان کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے جب انہوں نے دنیا کی سیاحت کی تو انہوں نے اپنی ذاتی ڈائری بنائی تھی جس میں انہوں نے تمام تر لمحات کو قلمبند کیا تھا۔

ڈائری میں ان کے سیاحت کے دوران کے احساسات، خیالات، تصاویر اور وہ تمام تر خطوط بھی ہیں جو انہوں نے اپنی والدہ کے نام لکھے۔ وہ صحیح وقت دیکھ کر اس کو شائع کر دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کتاب پیسے کمانے کیلئے نہیں شائع کریں گی بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی آئندہ زندگی میں جب ان کے بچے ہوں گے وہ بھی میرے ان سیاحتی لمحات کے بارے میں جان سکیں، اس کتاب سے لطف اندوز ہو سکیں اور تجربات سے استفادہ کر سکیں۔