سیاست دانوں اور عوامی خدمت کا دعویٰ کرنے والوں کو عوامی مفاد پر کسی قسم کی سیاست نہیں چمکانا چاہیے ، اہلیان ڈنگہ
Posted on November 22, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے کہا ہے کہ سیاست دانوں اور عوامی خدمت کا دعویٰ کرنے والوںکو عوامی مفاد پر کسی قسم کی سیاست نہیں چمکانا چاہیے اور عوامی مفادکے کاموں میں ایک دوسرے پر بیان بازی کی بجائے اسے آپری شیڈ کرنا چاہیے۔
یو ٹرن کے حوالے سے ڈنگہ میں آجکل جو بحث و مباحثہ چل رہا ہے اس کو مل بیٹھ کر حل کرنے کیلئے انتظامیہ کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ناکہ ایک دوسرے پر بیان بازی کر ے کے بجائے عوامی مفاد میں فیصلہ کرنا چاہیے عوامی اور شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ون وے پر تین سے چار یو ٹرن بنائے تاکہ عوام کو سہولت میسر آسکے۔