سیاست سے تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ جی کیو ایم
Posted on January 19, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی ( پ ر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں گارڈز سمیت ان کی ہلاکت پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کی روایت نے ان مسائل و مصائب کو پیدا کیا ہے جن کی وجہ سے آج وطن عزیز عدم استحکام اور عوام غربت، بیروزگاری اور بحرانوں سے دوچار ہیں اسلئے سیاست سے تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے مگر یہ اسی وقت ممکن ہے جب آئین و قانون کی پاسداری اور ان پر مکمل عملدرآمد ہوگا مگر طبقاتی تضاد کا شکار پاکستانی معاشرے سے لاقانونیت اور دہشت گردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے۔
جب تک ایوان و پارلیمنٹ کی صفائی نہیں ہوگی اور کرپشن ظلم، جبر، ناانصافی، قانون شکنی اور آئین پامال کرنے اور ایسا کرنے والوں کی سرپرستی کے ساتھ اپنے مفادات اور طبقاتی تضاد کے فروغ کیلئے قانون سازی کرنے والوں کو عوامی ووٹ کی قوت سے ایوان اقتدار سے نکال کر باہر نہیں پھینک دیا جاتا اور ان مقدس ایوانوں میں حقیقی نمائندوں کو پہنچا کر ان ایوانوں کے تقدس کے تحفظ کیلئے عوام یکجا و متحد نہیں ہو جاتے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com