کلرکلہار(جیوڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو اپنے اعمال کی جواب دہی کے لئے عوام کی عدالت میں کھڑا ہونا چاہیے۔
کلرکلہارکیڈٹ کالج کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو ہمہ جہت مسائل کا سامنا ہے۔قومی قیادت کے کردار کے بارے میں فیصلہ عوام کریں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ پینسٹھ سال کی غلطیوں سے ملک اس حال کو پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اعلی عہدوں پرفائز لوگ مال بنانے میں مصروف ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے طلبہ سے خطاب تو انگریزی میں کیا مگرشاعری اردو کی سناتے رہے اور ایک بارپھر وہی شعردہراتے رہے جو پہلے بھی کئی بارمختلف تقاریب میں سنا چکے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں معیارتعلیم اعلی ہوچکا ہے۔وزیراعلی نے کلر کہار کیڈٹ کالج میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔